Thursday, 12 June 2014
سعودی عرب میں دوسری شادی کرنے پرناراض بیوی نے شوہر کو ہی قتل کردیا
Posted by
SAMAR MAJID
ریاض: سعودی عرب میں ایک خاتون نے دوسری شادی کرنے پر اپنے شوہر کو قتل جبکہ سوتن کو شدید زخمی کردیا۔
عرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی عرب کے الجوف کے ایک شخص نے دوسری شادی کی جس پر اس کی پہلی بیوی ناراض ہوگئی۔ دونوں کے درمیان معاملات اس قدر بگڑ گئے کہ ایک دن خاتون نے اپنے شوہر اور اس کی دوسری بیوی پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے اس کا شوہر تو موقع پر ہی دم توڑ گیا تاہم اس کی سوتن کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت بھی تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ دیگر اسلامی ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی مردوں کو بیک وقت چار شادیاں کرنے کی اجازت ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment